Breaking News

بریکنگ نیوز:چوہدری نثار کا تحریک انصاف سے رابطہ۔۔۔شمولیت کی درخواست پر حکمران جماعت نے کیا جواب دے دیا؟ ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں جو ان دنوں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جن کے بارے میں وزیر اعلی پنجاب بننے کی خبریں بھی آتی رہی ہیں تاہم اُن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اُنہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطہ کیا تھا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اُنہیں گرین سگنل نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوام نے چوہدری نثار کو ٹھکرا دیا،اب ان کے آرام کا وقت ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ نہ چوہدری نثار آ رہے ہیں نہ میں کہیں جا رہا ہوں، عوام نے انہیں ٹھکرا دیا ہے اب ان کے آرام کا وقت ہے۔ دوسری جانب موجودہ حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد ہی ملک میں الیکشن ہونگے،حکومت نے عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات پر کام بھی شروع کردیا ہے،انتخابی اصلاحات میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا گیا،سابق وزیراعظم عمران خان اوورسیز کے ووٹ کے حق کیلیے ہی سرگرم ہیں،لیکن یہ واضح ہے کہ الیکشن عام الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ کے ذریعے نہیں ہوگا۔حکمران اتحاد کا کہنا ہے کہ بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مخصوص نشستیں رکھی جائیں گی تاکہ ان کے نمائندے خود پارلیمنٹ میں ان کی آواز بن کر ان کے مسائل حل کریں ناکہ فلوریڈا میں بیٹھا ایک شخص جیک آباد کے ایم این اے کو ووٹ دے کر اسے ڈھونڈتا رہے۔مشرقی وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کی الیکشن کمپین اور ووٹنگ کے اصول وضع کرنا ہوں گے کیونکہ وہاں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *