Breaking News

مذہبی رہنما بھی عمران خان کو مان گئے! ایسا اعلان کہ پی ڈی ایم ہَِل کر رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں تنظیم الاسلامی پاکستان کے مرکزی عہدیداران پر مشتمل وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ تنظیم الاسلامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرز نے اسلامو فوبیا کے خلاف عمران خان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا ہے۔

عمران خان نے تنظیم الاسلامی پاکستان کے عہدیداران کا بنی گالہ آمد پر خیر مقدم کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، مذہبی اسکالرز نے اس موقع پر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی قرارداد کی منظور ی کے حوالے سے عمران خان کی غیر معمولی خدمات ،15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منائے جانے کے فیصلے اور رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام جیسے فیصلوں کو سراہا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے اس کیلئے انہیں تاریخی و تہذیبی ورثے سے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، مگر پاکستانی قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے بالکل تیار ہے اور ایسی قوم بن کر ابھر رہی ہے جو آزاد مملکت کے قیام میں کردار ادا کرنےو الے آباء کی یاد تازہ کردے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے بانیان کے سامنے ا سلامی اصولوں پر کھڑی مملکت تھی، تاہم مغربی تہذیب سے متاثر اشرافیہ نے قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ ڈالا۔عمران خان نے تنظیم الاسلامی پاکستان کے مذہبی اسکالرز کے توسط سے دینی،مذہبی شخصیات و جماعتوں کوحکومت مخالف لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *