Breaking News

اگر صدر مملکت نے شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا تو کیا ہو گا ؟ قوم کو بڑی خبر دے دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا اس کے بعد اب صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو صرف دو ووتوں کی عددی برتری حاصل ہے جو کہ ق لیگ کے ووٹ ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ صدر پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، کیونکہ صرف (ق) لیگ کے دو ووٹ کا فرق ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ڈائریکشن دے دی جائے کہ اعتماد کے ووٹ میں دوسری طرف ووٹ دینا ہے تو حکومت ہٹ سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب کی صورت حال بڑی پیچیدہ ہے، اس وقت حمزہ شہباز کے نمبر اپوزیشن سے کم ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے چند روز میں رمیز راجا کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہرکردیا۔لاہورمیں میڈیا کے وفد سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجا کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔رانا مشہود نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا،چیزیں جب ٹھیک ہوں گی تو پی س بی کا نیا چیئرمین بھی ضرور آئے گا۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.