Breaking News

اناللہ وانا الیہ راجعون: سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  گزشتہ روز ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے۔ان کے بیٹے سردار فاروق نے کہا کہ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو 2 بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائیگی۔وہ عارضہ قلب کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، رات ساڑھے 10 بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔ یاد رہے کہ سردار آصف احمد علی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن رہ چکے ہیں ان کے والد سردار احمد علی بھی سیاست کے میدان سے تعلق رکھتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد 1951ء اور پھر 1962ء میں ان کے والد پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1977ء میں پیپلز پارٹی کی مدد سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور کامیاب بھی ہوئے مگر قومی اتحاد کی اجتجاجی تحریک چلی تو بعض دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ جن میں سردار شوکت حیات خان، امیر عبداللہ روکڑی اور میر بلخ شیر مزاری وغیرہ شامل تھے، قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج استعفی دے دیا۔ 2008ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں دوبارہ سرگرم ہوئے اور ڈپٹی چیرمین پلانگ کمشین مقرر ہوئے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو 2011 میں جوائن لر لیا تھا مگر بعد ازاں ٹکٹ کے معاملے پر انہوں نے پارٹی سے استعفی دے دیا انہیں اس بات پر اعتراض تھا کہ ان۔کے علاقہ سے روایتی حریف خورشید محمود قصوری کو جماعت نے ٹکٹ کیوں دیا ؟

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.