Breaking News

حمزہ شہباز کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی بھی شامت آ گئی۔۔۔ شدید جھٹکا دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا یہ فیصلہ تینوں ممبران نے متفقہ طور پراس فیصلے پر پہنچے مختصر فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے پڑھ کر سنایا۔

الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق ریفرنس پر اپنا فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے 25اراکین پنجاب اسمبلی کی خلاف بجھوایاگیا تھا اسے منظور کرلیا گیا ہے.الیکشن کمیشن نے ایک روز قبل اس کیس میں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے کمیشن نے 17 مئی کو ریفرنس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اعلان 18مئی کو سنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل63اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفررنس کے فیصلے کے بعد اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا جو آج سنایا گیا تھا.الیکشن کمیشن کا فیصلہ خاص طور پر آئین کے آرٹیکل 63 (اے) کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اہم ہے جو رواں ہفتے کے اوائل میں آیا تھا آرٹیکل 63 (اے) قانون سازوں کو وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں، یا اعتماد کا ووٹ یا عدم اعتماد کا ووٹ، یا منی بل یا آئینی (ترمیمی) بل پرپارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ دینے (یا پرہیز کرنے) سے روکتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نااہلی کامعاملہ الیکشن کمیشن بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ارکان اسمبلی محمد رضوان اور شجاعت نواز کی جانب سے اسپیکر کو دی گئی ۔درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا کہ دوست مزاری وزیراعلیٰ کے الیکشن میں غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہوئے ۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.