Breaking News

ن لیگ کو بڑا دھچکہ۔۔۔مشکل وقت میں نواز شریف کے قریبی ساتھی نے پارٹی چھوڑ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کو ایک زور دار جھٹکا لگ گیا جب پارٹی کے اہم ترین رہنما نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔ مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی الحاج امجد فاروق نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الحاج امجد فاروق نے ق لیگ کی قیادت قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ، وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے وجاہت حسین سے گجرات میں ملاقات کی۔اس موقع پر الحاج امجد فاروق نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے منصوبے اتنے طاقتور تھے کہ کوئی حکومت بھی اسے روک نہیں سکی، بدقسمتی ہے کہ شہباز شریف نے شعبہ صحت کو برباد کرکے رکھ دیا، انہوں نے مزید کہا کہ  ہم پہلے دن سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی انہیں کے ساتھ رہیں گے۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہےکہ والدہ کو رہا کرنےکی کوئی خبر نہیں دی گئی، جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کےکہنے پر نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ والدہ کو رہا کرنےکی کوئی خبر نہیں دی گئی، نہیں معلوم میری والدہ کس حالت میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پرچہ ہے تو بتایا جائے،کسی نےکوئی نوٹس نہیں بھیجا، یہ اغواکا کیس ہے،گرفتاری نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکریہ جو انہوں نے نوٹس لیا، یہ جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوا۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *