Breaking News

ماضی سے شرمندگی ہونے لگی! ریحام خان نے اچانک بڑا پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔ اس پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی میدان میں انٹری ماری ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ ماضی میں عمران خان کے ساتھ منسلک ہونے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے آدمی سے منسلک تھی۔ریحام خان نے بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت کرنا آتی ہے نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل متھیرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مریم نواز پر دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’یہ گپ شپ سیشن ہے یا جلسہ؟‘اُنہوں نے کہا کہ ’آپ اس طرح کسی عورت کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں؟‘اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں متھیرا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’الزام تراشی، طعنوں کا کھیل اور مخالف فریق پر دھونس کیوں؟‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’واقعی! یہ بہت احمقانہ حرکت تھی۔‘ یاد رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *