Breaking News

بریکنگ نیوز: لانگ مار چ کا اعلان ہوتے ہی ن لیگ کی بڑی وکٹ گرگئی، اہم ترین رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ 25مئی کو سری نگر ہائی وے پر ملوں گا ، کارکنا ن اپنی تیاری پوری رکھیں ، حکومت نے رکاوٹیں ڈالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کہتا ہوں کہ اس معاملے میں اپنے آپ کو نیوٹرل رکھیں۔

 تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ امریکہ نے ہماری حکومت گرانے کی سازش کی، یہ سازش میرے خلاف نہیں پورے پاکستان کے خلاف کی گئی ہے، ہم نے پوری کوشش کی تھی کہ سازش کامیاب نہ ہو لیکن بدقسمتی سے ہم اس سازش کو نہیں روک سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ہمیں ملک دیوالیہ حالت میں ملا،  ہماری حکومت اس وقت گرائی گئی جب ملک ترقی کی راہ پر لگ چکا تھا، 8 ماہ قبل حکومت تبدیلی کے لیے امریکہ نے کرپٹ ترین لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا، نئی حکومت کے لوگوں کا تجربہ صرف کرپشن کرنے، مقدمات ختم کرنے اور انتقام لینے میں ہے، ان کے پاس نہ منصوبہ ہے اور نہ فیصلہ کرنے کی قوت۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کےناراض  رکن پنجاب اسمبلی فیصل  خان نیازی نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ن لیگ سے بہت پہلے ہی راہیں جدا کرچکے ہیں اور ان کا لیگ کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہوں نے اپنی خوشی سے استعفیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا پہلا استعفیٰ آگیا ہے مزید استعفے بھی آئیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *