اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس سے قبل وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک “اہم” فون کال موصول ہوئی جس کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کال آئی تو عمران خان نے ہنستے ہوئے کہا ۔
“بند کردو اس کو، یہ سارا ڈسٹرب ہو جائے گا۔” عمران خان کے منع کرنے کے باوجود شاہ محمود قریشی نے وہ کال سنی اور اس کے بعد عمران خان سے کہا ” آپ کال لو ورنہ ٹریپ کر دیں گے آپ کو۔” اس پر عمران خان نے کہا “کر دیں۔” انہوں نے دو بار کہا کر دیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کال کرنے والا کون تھا اور کس حوالے سے عمران خان کو ٹریپ کرنے کی “دھمکی” دی گئی ہے۔ اس کی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اور تمام پاکستانیوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
شاہ محمود کو ’’اہم‘‘ ٹیلی فون کال آئی۔ عمران خان کے منع کرنے کے باوجود شاہ محمود قریشی نے کال ریسیو کی۔ ایک منٹ 19سیکنڈ کی کال
کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں آپ کال لو ورنہ آپ کو ٹریپ کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کردیں pic.twitter.com/uGWNhun2AK— Malik Muhammad Waqas (@MWaqasawanPk) May 22, 2022