Breaking News

اگر نواز شریف سودے بازی کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔۔۔!!! کون کونسے لیگی رہنماء تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ (ن) لیگ کے شیروں نے سیاسی جنگل میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں جانے کیلئے سودے بازی شروع کردی، ن لیگی رہنماؤں کو پی ٹی آئی رہنماء نے پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی، جس پر ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اگر ہماری قیادت سودے بازی کرسکتی ہے تو ہم کیوں نہیں؟

سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک بڑے راہنماء کو پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی۔وہاں دو اور ن لیگی ارکان بیٹھے تھے۔ میرا خیال تھا کہ یہ سخت ردعمل دیں گے۔ انہوں نے میرا لحاظ بھی نہیں کیا۔ میں نے پوچھا یہ سب سرعام؟ میرا لحاظ تو کرلیتے۔ ن لیگی رہنما نے مجھے کہا کہ ہماری قیادت اگر یہ کام کرتی ہے تو ہم کیوں نہ سودے بازی کریں؟  دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر کو بحال کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر سعید اختر کو جس طریقے سے فارغ کیا گیا، اس سے ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا اور وہ واپس تشریف لے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالتے ہی ڈاکٹرسعید اختر سے رابطہ کیا اور وہ امریکہ سے واپس آئے اور آج انہوں نے آج واپس چارج سنبھال لیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ان کی دوبارہ شمولیت سے ہسپتال کی کارکردگی کو چار چاند لگیں گے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.