Breaking News

غیبی امداد ملنا شروع!بڑی طاقت نے عمران خان کی ’اسلام آباد کال ‘ کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری پر پورا ملک جام کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

اجلاس میں پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اس کے ارکان قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان استعفیٰ دے چکے، انہیں اسی طرح قبول کیاجائے، تحریک انصاف کاکوئی رکن بھی استعفی کی تصدیق کیلئے پیش نہیں ہوگا۔ پشاور ٹردرز چیمبر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد کال پر پاکستان کی عوام کیساتھ مل کر پاکستان میں بیرونی مداخلت اور رجیم چینج کے خلاف آواز اٹھانے پر چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کال کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا سینئر تاجر رہنما و سماجی کارکن چیف ایکزکٹو ٹردرز الائنس فیڈریشن کے پی کے و صدر پشاور ٹردرز چیمبر غلام بلال جاوید کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں جو اس وقت بیرونی مداخلت ہوئی ہے اور رجیم چینج کیا گیا ہے اس کی مزمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،غلام بلال نے کہا کہ ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس مشکل گھڑی میں پشاور کی تاجر برادری بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.