Breaking News

حقیقی آزادی مارچ کا اعلان!!! عمران خان نے مطالبات میں لچک کیوں دکھائی؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا اور تمام لوگوں کو کہا ہے کہ پہنچیں۔ ڈی چوک یا ریڈ ژون میں آنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اہم بات جو انہوں کی ہے اسمبلی کب تحلیل ہوگی اور دوسرا لیکشن کی تاریخ کیا ہوگی۔ لگتا یہی ہے کہ مقتدر حلقوں سے ان کے بیک ڈور رابطے ہیں۔

کیوں کہ ڈیمانڈ میں تھوڑی بہت لچک دکھائی گئی ہے اب وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ فوری الیکشن کروائیں بلکہ وہ الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں اور ہمارے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اکتوبر کے آس پاس کی تاریخ پر راضی ہوجائے گی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے معاملے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ بالکل عمران خان کا پہلے یہی موقف رہا ہے کہ ادارے حق و باطل کی جنگ میں نیوٹرل نہیں رہ سکتے لیکن آج انہوں نے یہ بات کہی ہے ادارہ نیوٹرل رہے میرے خیال سے اس وقت انہوں نے اس تناظر میں بات کہی ہے کہ جب ان کے لوگ مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچیں تو اُن کو روکا نہ جائے اور اگر وہ نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل ہی رہیں کسی کی سائیڈ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی د و اسٹیٹجیز ہوسکتی ہیں یا تو وہ لوگوں کو آنے دے یا پھر دوسری یہ کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ لوگوں کا آنا انتشار کا باعث ہوسکتا ہے تو حکومت بذور طاقت انہیں روکنے کی کوشش کرے گی اور اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ لاء اینڈ فورسز ایجنسیز کو ہی استعمال کریں گے میرے خیال سے اس صورت میں عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں۔ 2014 کے دھرنے میں تحریک انصاف کے لوگ دن کے وقت گنے چنے ہوتے تھے اور شام کے وقت اسلام آباد اور قریبی علاقوں سے لوگ آکر جوائن کرتے تھے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *