Breaking News

ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرنے کا امکان آج کونسا اہم رہنما استعفیٰ دینے والا ہے؟ خبر نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ 25مئی کو سری نگر ہائی وے پر ملوں گا ، کارکنا ن اپنی تیاری پوری رکھیں ، حکومت نے رکاوٹیں ڈالنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کہتا ہوں کہ اس معاملے میں اپنے آپ کو نیوٹرل رکھیں۔

جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن اور ایم پی اے جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ان کی جانب سے آج استعفے کا اعلان کئے جانے کی توقع ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج توقع ہے کہ جلیل شرقپوری اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے ۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کےناراض  رکن پنجاب اسمبلی فیصل  خان نیازی نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ن لیگ سے بہت پہلے ہی راہیں جدا کرچکے ہیں اور ان کا لیگ کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، انہوں نے اپنی خوشی سے استعفیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا پہلا استعفیٰ آگیا ہے مزید استعفے بھی آئیں گے۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خود کو ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے لہٰذا عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے  درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *