Breaking News

بڑھتی کشیدگی،سینئر صحافی کامران خان میدان میں آگئے،آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر انتظام لانگ مارچ کل کو پشاور سے شروع ہو رہا ہے جس کے سلسلہ میں ملک بھر سے تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اینکر پرسن کامران خان نے موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا “جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب پاکستان تباہ کن صورتحال سے دوچار ہے،معیشت نزاع کے عالم میں ہے ، ملک دیوالیہ ہونے والا ہے، بدقسمتی سے ایک دوسرے کی پیاسی سر تک کرپشن میں ڈوبی سیاسی لیڈرشپ بے پرواہ ہے ، جنرل صاحب آپ کے پاس حالات سدھارنے کی سکت ہے، ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا جرم ہے۔” ایک اور ٹویٹ میں کامران خان کا کہنا تھا “وفاقی حکومت صرف 2 ممبران کی اکثریت پر قائم ہے، معاشی تباہی کا نظارہ کرتے ہوئے کوشش یہ ہے کسی صورت بڑوں کے خلاف منی لانڈرنک، سرکاری کرپشن، جعلی بینک اکاؤنٹس تحلیل ہوجائیں، ثبوت دستاویزات غرق ہوجائیں ادھر سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نہ کابینہ ہے نہ گورنر، حمزہ شہباز کی اکثریت پہلے ہی غائب ہوچکی ہے۔” دوسری طرف حکومت نے مدت پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں کی پانچ ،دس دن میں تحلیل کا فیصلہ کر لیا تھا مگر پھر یہ سوچ کر ارادہ تبدیل کر لیا کہ یہ فیصلہ عمران خان کے دھرنے سے نتھی ہو جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلد الیکشن کے فیصلے سے اتحادی متفق نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں بھی یہ فیصلہ بدلنے پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو ایک شخص کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونے دینا چاہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *