Breaking News

پی ٹی آئی کی بڑی فتح،نامور قانون دانوں کا پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پنجاب کے نامور قانون دانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ پنجاب کے سینئر قانون دانوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں صدر لاہور بار راؤ سمیع، جنرل سیکریٹری عمار یاسر، سیکریٹری شاکر چاہل بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان برہان معظم ملک اور نور محمد اعوان بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک ثاقب محمود اورساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ ملک ثاقب محمود نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا، یاد رہے کہ ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154ملتان سے ہے۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت پلان تشکیل دے چکی ہے جبکہ لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ راوی پل کو کنٹینرز لگا کر اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے بند کر دیا گیا ہے ۔ ادھر حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں اب تک ملک بھر میں سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت روپوش ہوگئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی لال حویلی پر پولیس نے چھاپا مارا لیکن شیخ رشید اور ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق نہ ملے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *