Breaking News

لانگ مارچ کو آگے لے جاؤ!عمران خان سے بڑے ادارے نے رابطہ کر لیا، عمران خان نے کیا جواب دیا؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے کہا گیا کہ لانگ مارچ کو آگے لے جایا جائے، بات ہو رہی ہے ان ہی کی وجہ سے 22 مئی کو مارچ کا اعلان کیا۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ مجھ سے اتنے دھوکے کیے گئے کہ اب میں کسی چیز کو نہیں مانتا۔

لوگوں پر جلدی بھروسہ کرنا میری خامی تھی۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے ذریعے مجھے اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ چاہیے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہل کار کے گھر والوں سے ہمدردی ہے، جس نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مارچ لے کر ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج پختونخوا سے نکلوں گا اور کشمیر روڈ سے ہوتاہوا ڈی چوک پہنچوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بھی ہو سب نے نکلنا ہے اور شہر دور ہیں تو شہروں میں نکلیں، ملک میں جگہ جگہ نکلیں۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے جب تک حکومت تحلیل نہیں ہوتی اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کرتی تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔دوسری جانب پرویز الہیٰ نے بھی ۔ دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور عمران خان رابطے میں ہیں ۔ ایک بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت تمام سرکاری ملازمین سے گھروں پر چھاپوں کا حساب لیا جائے گا ، باہر بیٹھ کر ملک چلانے والے کو روکنا پڑے گا۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرل رہنے کی گنجائش کسی کیلئے نہیں ہے ۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.