Breaking News

حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے مابین  صبح دس بجے سے دوپہر دیڑھ بجے تک مذاکرات ہوئےحکومت اور  اپوزیشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد اب تحریک انصاف کا لانگ مارچ نہیں ہو گا بلکہ صرف جلسہ ہو گا۔

  جس کے بعد طے پایا کہ  پی ٹی آئی جلسہ کرے گی اور واپس چلے جائے گی ۔ سینئر تجزیہ نگار کامران شاہد نے کہا کہ  معاملے کے حل کیلئے  اسٹیبلشمنٹ  نے اہم کردار ادا کیا اور ملکی مفاد کیلئے دونوں جماعتوں کا ڈائیلاگ کرایا ۔  یہ ایک نا ممکن ٹاسک تھا جسے سٹیبلشمنٹ نے کامیاب بنایا ۔   حکومت کی جانب سے  ایاز صادق ، یوسف رضا گیلانی اور اسعد الرحمان تھے ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور  پرویز خٹک شامل تھے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سڑکوں سے کنٹینر ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی اہلیہ سے ملاقات کی کہانی سنا دی ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی فوتگی میں ثاقب نثار کی بیوی مجھے ملیں میں نہیں جانتی تھی وہ میرے پاس آئیں اور ہماری بات چیت ہوئی۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ  اچھی نیک خاتون ہیں، مجھ سے کہنے لگیں کہ مرنے والا شخص ثاقب نثار کا بہت اچھا جاننے والا تھا لیکن آپ کو تو پتہ ہے اب ثاقب نثار عوام میں نہیں نکل سکتے۔انہوں نے  کہا کہ ثاقب نثار عبرت کا وہ نشان ہیں کہ ہر انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والے کو ان کا انجام ذہن میں رکھنا چاہیے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *