Breaking News

اب خان کو روک کر دکھاؤ!!! لانگ مارچ سے قبل ہی پی ٹی آئی کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام لانگ مارچ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے پشاور سے عمران خاں کی قیادت میں روانہ ہو گا جو وقت تین بجے دن شروع ہو گا حکومت بھی بھر پور انداز میں اس لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے ایسے میں بڑی خبر سامنے آئی  ہے۔

کلی بٹے زئی پشین کے 140 خاندان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور پارٹی کیلئے ہر قسم کی قربانی کے عزم کا اظہار کیا‘ شمولیتی پروگرام کلی بٹے زئی میں منعقد ہواجس سے سابق گورنر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید ظہور احمد آغا‘ حاجی سیف اللہ کاکڑ‘ حاجی گل خان اچکزئی‘ ہمایوں بارکزئی‘ عنایت خان کاکڑ‘ ڈاکٹر ظہیر‘ ضلع پشین کے آرگنائزر آغا جعفر شاہ نواز کھرل‘ سردار دائود‘ سید روح اللہ آغا‘ نصیب اللہ کلیوال نے خطاب کیا۔ انہوں نے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے صحیح وقت پردرست فیصلہ کیا ہے کیونکہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اس وقت پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ شروع ہو گیا ہے آج لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا انہوں نے امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنوں کی گرفتاریوں ‘ چھاپوں اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدامات امپورٹڈ حکومت کی شکست کا ثبوت ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اور قوم کو شکست دینا کسی کے بس میں نہیں ہے انہوںنے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دی۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.