Breaking News

عمران خان کی قیادت میں قافلہ پنجاب میں داخل، لیکن اس قافلے میںکتنی گاڑیاں ہیں؟حکومت کے ہوش اُ ڑ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ رواں دواں ہے جو تمام رکاوٹیں عبور کرتا چلا آ رہا ہے آخری اطلاعات آنے تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ خیبر پختونخوا سے پنجاب کی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

عمران خان نے اپنی قیادت میں آنے والے لانگ مارچ کے قافلے کی ڈرون فوٹیج شیئر کی ہے جس میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا “ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا راستہ روک سکتا ہے۔ ” دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے درختوں اور گاڑی کو آگ لگادی۔پولیس نے آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا اور کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھادی گئی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے آگ بھجانےکے لیے آنے والی فائرٹینڈر کے شیشے توڑ دیے۔  ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے  ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کیلئے  رابطہ تین  دن پہلے پی ٹی آئی کے ایک معزز رکن نے کیا، پھر پیغام ملک احمد تک بھی پہنچا، ملاقات کل رات طے تھی جو  نہ ہوسکی بلکہ  صبح  10  بجے ہوئی۔ ایاز صادق کے مطابق پی ٹی آئی والے  الیکشن کی تاریخ مانگ رہے تھے لیکن  ہم نے کہا کہ کنپٹی پر پستول رکھ کر بات نہیں ہوسکتی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *