Breaking News

بڑھتی سیاسی کشیدگی،صدر عارف علوی نے بڑا فیصلہ لے لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کےساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس 26 مئی بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کر کیا گیا ہے، اور آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ خیبر پختون خوا سے بھی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانبسے حقیقی آزادی مارچ روکنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔جگہ جگہ کنٹینرز کی بھرمار ہے، موٹر وے پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، اسلام آباد میں ریڈ زون اور ڈی چوک کنٹینر لگا کر سیل کر دیے گئے ہیں، لاہور میں کنٹینرز کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہے، راوی اور سگیاں پل بند ہونے سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔اسلام آباد جانے والے جہلم پل، چناب برج سمیت تمام راستے بھی بند ہیں، ملتان، سرائے عالمگیر مظفر گڑھ سمیت تمام ہائی ویز اور خارجی روڈ بلاک ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *