Breaking News

ن لیگ کے منتخب نمائندے نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اینکر پرسن کامران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم ہونے کو ظلم قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ سمندر پار پاکستانی جوابی کارروائی کریں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان میں ن لیگ اور پی پی پی نے ظلم کیا۔

  بیرون ملک عزیز ترین پاکستانیوں کا ووٹنگ کا حق چھین لیا ہے. یہ پاکستانی اپنے خون پسینےکی  کمائی سے سالانہ 30 ارب ڈالر بھیجتے ہیں تو ہمارا خزانہ چلتا ہے  اور اسی وجہ سے ہم آج تک کنگال نہیں ہوئے۔ ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندے نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا،وزیر اعظم عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نئے انتخابات ہی بہتر راستہ ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق) نےایم پی ایزکوہوٹل میں رکھنے کے اقدام چیلنج کردیا ، درخواست مسلم لیگ(ق) کے رہنما کامل علی آغا کی جانب سے دائر کی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عامل علی آغا کی جانب سے کہا گیا کہ ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کر کے ان سے رابطے منقطع کیے گئے ہیں، ایم پی ایز کو غیر قانونی حراست میں رکھاگیا ہے جو کہ آئینی و غیر قانونی ہے ۔درخواست میں عدالت سے حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.