Breaking News

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ان کے دو کارکن جان کی بازی ہار گئے تھے۔ آج اپنے ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا گزشتہ روز ہمارے دو کارکن شہید ہوئے۔ شہید کارکن فیصل عباس چوہدری کا تعلق لاہور سے تھا۔

جب کہ سید احمد جان کا تعلق مردان سے تھا، میں دونوں کارکنوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے پی ٹی آئی کے دونوں کارکنوں کے اہل خانہ کی کفالت کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میں دونوں کارکنوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دونوں کارکن پر امن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے تشدد سے جان کی بازی ہارے ، پی ٹی آئی دونوں کارکنوں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ محکمہ صحت سے چھٹی لیئے بغیر ہی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں اپنی والدہ کے ہمراہ شریک ہیں ۔نجی ٹی وی نیونیوز نے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر عائشہ لیڈی ولیگڈن ہسپتال میں تعینات ہیں ، وہ لیڈی فیٹل میڈیسن کے شعبے کی سربراہ تعینا ت ہیں، یہ شعبہ آج تک قائم ہی نہیں ہوسکا ہے ،سرکاری ملازمین کسی صورت میں بھی چھٹی لیئے بغیر نہیں جا سکتے ، ڈاکٹر عائشہ کو ڈاکٹر یاسمین نے 19 ویں گریڈ میں تعینات کروایا تھا ، وہ آج غیر حاضر ہیں اور ہسپتال میں بھی معمول سے کم آتی ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *