Breaking News

“برگر کلاس نے تاریخ کی طویل ترین شیلنگ برداشت کرکے خود سے داغ دھو دیا” اوریا مقبول جان نے پی ٹی آئی کارکنوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی طویل ترین شیلنگ برداشت کرکے برگر کلاس نے خود سے برگر ہونے کا داغ دھو دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اوریا مقبول جان نے کہا “پاکستان کی تاریخ کی سب سے طویل آنسو گیس کی شیلنگ  اس نسل نے پوری رات برداشت کی۔

جسے برگر کلاس کہا جاتا تھا ۔ انہوں نے نہ صرف اپنے آپ سے یہ داغ دھویا ہے بلکہ پوری قوم کو پر امید کر دیا ہے کہ مقصد کی سچائی اس قوم کے نرم خو لوگوں کو بھی آتش وآہن بنا دیتی ہے ۔ ہوشیار ،وقت بدل چکا ہے۔”اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو بلانا اس بات کا اعلان ہوتا ہے کہ حکومت کے قانون نافذ کرنے والے تمام سیویلین ادارے ناکام ہو گئے ہیں ۔ کسی بھی تحریک یا لانگ مارچ کی اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرضے کی قسط جاری کرنے سے انکار کے بعد حکومتی اتحاد تذبذب کا شکار ہوگیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے انکار کے بعد مسلم لیگ ن کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی۔ لیگی رہنماؤں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پٹرول اور بجلی کی  قیمتیں بڑھانے کی بجائے فوری الیکشن کرانے چاہئیں، بجٹ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غیر مقبول فیصلہ ہوگا، اگر آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کیں تو یہ سیاسی موت ہوگی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *