Breaking News

بس اتنی اوقات تھی انکی۔۔!! وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں انٹری، دیکھتے ہی راجہ ریاض نے کیا کرنا شروع کر دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہفتہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے موقع پر جب وہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور اراکین سے ملنے ان کی نشستوں پر گئے تو تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہمیں بھی مل لیں۔

جس کے بعد وزیراعظم نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھے اراکین سے بھی فردا فردا مصافحہ کیا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔انہوںنے کہاکہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں نظر بند افراد کی فوری رہائی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ عدالتیں مداخلت بھی کرینگی اور فیصلے بھی آئیں گے ۔لاہور ہائیکورٹ میں نظر بند افراد کی فوری رہائی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،  چیف سیکرٹری نے عدالت میں تھریری جواب جمع کرایا ۔ عدالت نے  استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری نے تو کہا ہے کہ میرا کوئی عمل دخل نہیں ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ڈی سی لاہور کی زبان لڑکھڑا گئی جس سے ابہام پیدا ہوا  جس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ  کیا یہاں طوفان آیا ہوا تھا؟، عدالت نے تو ان سے صرف پوچھا تھا۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.