Breaking News

صابر شاکر نے اے آر وائی نیوز سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے سے استعفیٰ دیدیا اور اپنا 17 سالہ ناطہ توڑنے کا فیصلہ کیا۔ مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹر پر صابر شاکر نے لکھا کہ ” میں نےاپنے باس سلمان اقبال کو اپنا استعفی بھجوا دیا ہے، اے آر وائی سے بہت پیار کرتا ہوں۔

شدید خواہش ہے چیل کے ہزاروں کا سٹاف پھلے پھولے اور میری وجہ سےان پر معمولی سا بھی حرف نہ آئے،اس ادارے کیساتھ 17 سال وابستہ رہا” ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ “حاکمیت صرف اللہ کی ہے، مرنا جینا مادر وطن کیلیے ہےپھر ملیں گے دوستو! پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہداء کو سلام”۔ صابر شاکر کے اس پیغام پر صحافی سید طلعت حسین نے لکھا کہ انہیں مجبور کیا گیا کہ استعفیٰ دیں یا اپنی نوکری چھوڑیں، مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن قابل مذمت ہے ، اگر یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے تو پھر اور بات ہے “۔ دوسری جانب حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ، ریٹائرڈ ججز کی بجائے ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو ذمہ داری دینے پر غور کیا جا رہا ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع سے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا، ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *