Breaking News

“سعودی عرب سے تیل مانگنا غلط بات ہے” امریکہ کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرن جین پیئر  کا کہنا ہے کہ  رواں ہفتے امریکہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے سعودی عرب  کا دورہ کیا ہے تاکہ انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دیا جا سکے، ان عہدیداروں کے دورے کا مقصد سامنے آ گیا ہے۔

دورے کا مقصد سعودی عرب کو تیل کی پیداوار بڑھانے کا پیغام دینا نہیں تھا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیرن جین نے کہا کہ سعودی عرب سے تیل مانگنا غلط بات ہوگی۔ جب بھی تیل کے معاملات ہوں گے تو فیصلہ اوپیک پلس ممالک ہی کریں گے، ہم تیل کی مارکیٹ کی صورتحال کے حوالے سے سعودی عرب سمیت تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن دو افراد نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے ان میں وائٹ ہاؤس کے مشیر بریٹ میک گرک اور وزارت خارجہ کے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے آموس ہوچسٹائن شامل ہیں۔  دونوں امریکی عہدیداروں نے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کیا ہے تاکہ ایران کی عدم استحکام کی کارروائیوں اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ دوسری جانب سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے سے استعفیٰ دیدیا اور اپنا 17 سالہ ناطہ توڑنے کا فیصلہ کیا۔ مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹر پر صابر شاکر نے لکھا کہ ” میں نےاپنےباس سلمان اقبال کو اپنااستعفی بھجوادیاہے، اے آر وائی سےبہت پیارکرتاہوں،شدیدخواہش ہے چینل کا ہزاروں کاسٹاف پھلےپھولے اور میری وجہ سےان پر معمولی سابھی حرف نہ آئے،اس ادارے کیساتھ 17 سال وابستہ رہا” ۔انہوں نے مزید لکھا کہ “حاکمیت صرف اللہ کی ہے، مرنا جینا مادر وطن کیلیے ہے۔

About Admin

Check Also

موت کا ایک وقت مقرر ہے۔۔اچانک دل کا دورہ۔۔تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ماضی کے نامور اداکار اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار …

Leave a Reply

Your email address will not be published.