Breaking News

ملکی سیاست کے لیے نیا سرپرائز!!! چوہدری نثار نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر یہ خبریں دی جا رہی تھیں کہ چوہدری نثار علی خان کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے تحریک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خاں انہیں عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی بنانا چاہتے تھے ۔

سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سابق وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں خفیہ ملاقات کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر خبروں اور تجزیہ میں دی جانے والی ان خبروں کی تردید کر دی جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چوہدر ی نثار علی خان کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ ان دنوں اپنے حلقے میں اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے ہیں ان کی نہ تو بنی گالا میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا پروگرام ہے ،اس حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایسی خبریں جاری کر نے سے پہلے تصدیق کر لی جانی چاہئے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ دو تین روز قبل ہی سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر مختلف شخصیات کے حوالے سے ان سے منسوب بعض باتوں کی کھل کر تردید کر چکے ہیں اور قانونی ماہرین سے مشورہ کیا ہے ،اس ضمن میں ایف آئی اے سے ایسے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائیگی ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *