Breaking News

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو 6 دن مکمل ہونے پر احتجاج کی تاریخ دوں گا۔ میری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔پہلے حکومت الیکشن کی تاریخ دے پھر بات آگے بڑھے گی۔

عمران خان نے احتجاج کے حق میں پیر کو سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں توقع نہیں تھی کہ حکومت اس طرح سے بربریت کا مظاہرہ کرے گی۔کور کمیٹی میں جائزہ لے رہے ہیں۔مارچ کے دوران کیا کچھ ہوا۔یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کو ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو 6 دن کی ڈید لائن دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر 6 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو پھر دوبارہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق سینئر مشیر، سینیٹر اور وکیل افتخار احمد نے حکمران جماعت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مضبوط حکمران ہیں اور ان کی شمولیت سے ان کی طاقت میں کوئی خاص فرق نہیں آئے گا لیکن میں اپنے اقدامات سے دنیا بھر کے لوگوں کی بڑی تعداد کو تعلیم اور تربیت دینے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ میں اپنے دوستوں کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ جب ہمارے ملک پر کرپٹ مافیا اور عوام کا خون چوسنے والی جونکوں کا حملہ ہوتا ہے تو ہمیں کھڑے تماشائی نہیں بننا چاہیے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.