Breaking News

چینی کی بوری کتنی سستی ہوگئی ،عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی سے تنگ پاکستانی عوام کے لئے بڑی خوش خبری سامنے آ گئی ہے چینی کی بوری جس قدر مہنگی ہوئی تھی اب اسی رفتار سے اس کی قیمت کم ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں کرشنگ سیزن کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے۔ جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 9500 روپے سے کم ہو کر آٹھ ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہوگیا ہے۔ جبکہ پرچون میں چینی کافی سستی مل رہی ہے۔ دوسری جانب بینکاک عالمی شہرت یافتہ خواجہ سرا نایاب علی نے ہیرو ایشیا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔نایاب علی کو ہیرو ایشیا ایوارڈ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کے لیے خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ایوارڈ دینے کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئی۔ایوارڈ کے لیے انڈیا، بنگلا دیش، نیپال، انڈونیشیا، فلپائن اور بھوٹان سمیت تمام ایشیائی ممالک سے 250 ٹرانس جینڈر افراد کو نامزد کیا گیا تاہم یہ ایوارڈ پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کے حصہ میں آیا۔نایاب علی کورنا وبا کے پیش نظر بنکاک نہ جا سکیں، تقریب میں نایاب علی کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔اس موقع پر نایاب علی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم نے ایشیا کا سب سے اہم ٹائٹل جیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی دوران اتنے بڑے اعزاز نے مجھے اپنی کمیونٹی کے لیے مزید کام کرنے کی ہمت دی ہے تاکہ معاشرے کو اپنی کمیونٹی کے افراد کے لیے محفوظ بنا سکوں۔نایاب علی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اس بات کی امید ہے کہ ایک دن ہمیں بھی برابر حقوق ملیں گے اور ہم دنیا کو تبدیل کریں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *