Breaking News

وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت ملک شدید سیاسی بحران کا شکار ہے کل کیا ہو گا کسی کو کوئی کچھ خبر نہیں ہے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دنیا کی نظر میں پاکستان کی قدر کم ہو رہی ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مر جائیں گے۔

غیر نمائندہ حکومت کو گھر بھیجا ہے تاکہ ملک ترقی کر سکے۔پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کے حق کو منوانے کے لئے نکلیں تاکہ ملک کو بچا سکیں۔احسن اقبال نے کہا کہ سابقہ حکومت نے سی پیک اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا، اس وقت پاکستان تنہا کھڑا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ ہی لانے والوں کی۔طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 5 سال اور ملیں گے۔انہوں نے کہ کہ ساڑھے 3 سال پہلے اور آج کے پاکستان کا فرق آپ کے سامنے ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ لانے والوں کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی ختم کی، لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا اور ملک کو ترقی دی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کے خلاف باہر نکلے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں، عوام آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے مزاحمت پر بھی تیار ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح ترقی کرے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.