Breaking News

پی ٹی آئی کے ’نازک مزاج‘ لیڈروں کی فہرست کی تیاری شروع!! ان کے ساتھ کیا ہوگا؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ نامور اینکر غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا “عمران خان کیلئے بری خبر! معیشت کی بہتری کیلئے ، کڑے فیصلے لینے کےلئے، اسٹیبلشمنٹ کی مکمل سپورٹ شہباز حکومت کو حاصل ہے۔

یہی وجہ ہے آئی ایم ایف پلان کے حصول کےلئے (عمران خان دور کا) کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔ معیشت مضبوط ہو، پاکستان ترقی کرے، شہباز حکومت ڈلیور کرے، اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور سپورٹ۔”یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام پاکستانی کے ماہانہ اخراجات میں 10 سے 25 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تقریباً 18 فیصداضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ غریب اور متوسط خاندانوں کے ماہانہ اخراجات میں قیامت بپا کردے گا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 30 روپے لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطلب ہے کہ متوسط خاندانوں کے اخراجات راتوں رات کم ازکم 10 سے 25 ہزار روپے ماہانہ بڑھ جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا تھا۔ یہ اضافہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی قسط حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ جبکہ صحافی خاور گھمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے “نازک مزاج” لیڈروں کی فہرست کی تیاری شرو ع ہوگئی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “پی ٹی آئی میں حالیہ لانگ مارچ کے دوران وہ لیڈران جو نازک مزاج ثابت ہوئے ہیں ان کی لسٹیں بن رہی ہے، بڑی دلچسپ لسٹ بنے گی ویسے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.