Breaking News

عام انتخابات کب ہونے جا رہے ہیں ؟ عمران خاں کو اہم ترین شخصیت نے بتا دیا ، ہرکوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے اور احتجاج پر شیلنگ کے معاملے پر انسانی حقوق تنظیموں کے ساتھ اُٹھانے کا اعلان کیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر بتادے پُرامن احتجاج پاکستان کے شہریوں کا حق ہے یا نہیں؟

ادارے تماشا دیکھ رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اداروں کو بولنا چاہتا ہوں کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا ہوا، اداروں کی ذمے داری ہے کہ ملک کو بچائیں۔جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الیکشن کے حوالے سے عمران خان کی وارننگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارننگ اور ڈکٹیشن کی صورت میں آپ سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ الیکشن کی تاریخ مانگتے ہیں،میں آج آپ کو الیکشن کی تاریخ دیتی ہوں، لکھ لیں اگست 2023 میں الیکشن ہوں گے، دھونس سے مذاکرات نہیں کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ نیازی نے 4 سال صرف انتقام کی سیاست کی،آپ نے 20لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ کیا تھا 20 ہزار لوگ لے آتے،100 سال تیاری کر لیں عوام آپ کے ساتھ نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا عمران خان کی وارننگز کے دباؤ میں آ کر کوئی ایسا فیصلہ نہ دیں۔ عمران خان صاحب آپ نے جھوٹ بول بول کر وقت ضائع کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اب ہم کہتے ہیں آپ کو این آر او نہیں ملے گا، اس ذہنی حالت میں آپ کو بالکل بھی ٹی وی پر آنے کی ضرورت نہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *