Breaking News

سدھو موسے والا کے قتل سے چند گھنٹے قبل ان کے کنسرٹ کی ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی تھی، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کے روز گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ان کے مداح سوگ کی حالت میں ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سدھو موسے والا کا پورا نام “شبھ دیپ سنگھ سدھو” تھا جو کہ ضلع مانسا کے گاؤں موسے والا میں 17 جون 1993 کو پیدا ہوئے۔

انہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنے گینگسٹر ریپس کے ذریعے منفرد شناخت بنائی لیکن اپنے گانوں کی وجہ سے وہ تنازعات کی زد میں بھی رہے۔سدھو موسے والا الیکٹریکل انجینئر تھے ، اس کے علاوہ انہوں نے موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔  نامعلوم افراد کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے بارے میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ان کے کینیڈا میں ہونے والے کنسرٹ کی ٹکٹوں کی فروخت ان کے قتل سے چند گھنٹے قبل روک دی گئی تھی۔ ہندوستان ٹائمز نے وینکوور سن کے حوالے سے لکھا ہے کہ سدھو موسے والا نے کینیڈا کے شہر وینکوور  کے پیسیفک نیشنل ایگزیبیشن  (پی این ای) میں  کنسرٹ کرنا تھا۔  سدھو کا یہ کنسرٹ 23 جولائی کو ہونا تھا تاہم پولیس نے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے تھے۔ پی این ای کی ترجمان لورا بیلنس کے مطابق کنسرٹ سے پہلے وہ شرکا کی ہر طرح کی سیکیورٹی یقینی بنانا چاہتے تھے ، یہ ہمارا پروٹوکول ہے کہ جو بھی بڑا ایونٹ ہوتا ہے اس کی سیکیورٹی  کا انتظام پولیس کی مشاورت سے  کیا جاتا ہے۔  سدھو موسے والا کے کنسرٹ میں 12 ہزار سے زائد افراد کی شرکت کا امکان تھا۔ستمبر 2019 میں ریلیز ہونے والے “جٹی جیونی مور ورگی” گانے میں سدھو موسے والا نے 18 ویں صدی کی خاتون  سکھ جنگجو  “مائی بھاگو” کا حوالہ دیا جس کے باعث ان پر الزام لگا کہ انہوں نے مائی بھاگو کو منفی کردار میں پیش کیا ہے، بعد ازاں سدھو نے اپنے اس گانے پر معافی مانگ لی۔

About Admin

Check Also

عوام کی دیرینہ خواہش پوری!!! پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کویت کے ولی عہد شیخ مشال الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.