Breaking News

صدر عارف علوی شہباز حکومت کو زور دار جھٹکا دینے کو تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر سیاسی بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی حکومت صرف دو ووٹوں کی برتری پر قائم ہے جو کہ طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کے ووٹ ہیں۔

لیکن اب شہباز حکومت کو صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے نیب قوانین اور الیکشن ایکٹ منظور نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب قوانین اور الیکشن ایکٹ منظوری کا بل صدر مملکت کو ارسال کیا جا چکا ہے، تاہم حکومت کو صدر کی جانب سے دونوں بل کی منظوری نہ ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے دونوں بل مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں بلوں کی منظوری سے صدر کی منظوری کی ضرورت نہیں رہے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے معاشی صورت حال پر بحث کے لیے مشترکہ اجلاس کی سمری صدر کو بھیجی تھی، تاہم یہ اجلاس بلوں کی منظوری کے لیے 7 جون تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اگر مشترکہ اجلاس کی جانب سے بلوں کو منظوری ملتی ہے تو اس کے بعد صدر مملکت کی منظوری کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے طریقہ کار (آئی ووٹنگ)سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم کو ختم کرنے اور قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترمیم کرنے کے بل منظور کر لئے، قومی احتساب (ترمیم دوم)بل کے مطابق وفاقی یا صوبائی ٹیکس معاملات نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیئے گئے،مالی فائدہ نہ اٹھانے کی صورت میں وفاقی یا صوبائی کابینہ کے فیصلے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئیں گے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.