Breaking News

حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں !!! ہائیکورٹ سے خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پنجاب سے تحریک انصاف کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ڈی سیٹ ہو چکے ہیں جس کے بعد حمزہ شہباز ایوان میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔ جبکہ پہلے سے ہونے والے وازرت اعلی کا الیکشن بھی متنازعہ قرار دیا جا چکا ہے۔

 ایسے میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کر دی۔ پنجاب کے سابق وزیر میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں رہے، وہ اب اکثریت کھو چکے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیراعلیٰ کا منصب استعمال کر رہے ہیں لہٰذا انہیں منصب سے ہٹایا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمود الرشید کی درخواست پر کہا کہ آپ کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سنیں گے۔دوسری جانب حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کا جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے وکیل خالد اسحاق کے ذریعے 16 صفحات کا جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ کا الیکشن ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بالکل آئین و قانون کے مطابق ہوا جو سپریم کورٹ کی 63 اے کی تشریح سے قبل ہوا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *