Breaking News

حقیقی لانگ مارچ!!تحریک اںصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام عمران خاں کی قیادت میں پشاور سے حقیقی آزادی مارچ شروع کیا گیا تھا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی اس لانگ مارچ میں پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکن جان کی بازی بھی ہار گئے تھے۔

 اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں قاسم سوری، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی رہنماؤں قاسم سوری، اسد عمر، فیصل جاوید ، علی اعوان ، راجہ خرم نواز کی تیرہ جون تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے اسد عمر ، فیصل جاوید، علی اعوان اور راجہ خرم کو پانچ پانچ ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے 20 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ان حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے، تاہم کچھ حلقوں میں ن لیگ کی ٹکٹ کے لئے پھوٹ پڑنے کا بھی امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے مںحرف 20 ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد اب ان حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے اور لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ ہونے کا امکان ہے، تاہم اب ٹکٹ کے حصول پر ن لیگ میں پھوٹ پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان نے لاہور میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ کے حصول کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *