Breaking News

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سینئر لیگی رہنماء دوبارہ (ن)لیگ میں شامل، تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاسی پرندوں کی ادھر اُدھر اُڑان بھرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے الیکشن 2018 سے قبل جو سیاسی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھیں اُنہوں نے اب دوبارہ اپنے پہلے ٹھکانوں کا رُخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف میں تشویش کی لہر دوڑ ئی ہے۔

سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس نے دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق صوبائی وزیر اور ضلعی ناظم سردار غلام عباس نے مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کر دیا. سردار غلام عباس کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر کوٹ چوہدریاں میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے رانا ثنا اللہ،خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے. سردار غلام عباس جنرل الیکشن کے وقت پی ٹی آئی میں شامل تھے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نااہل ہوئے تھے۔واضح رہے کہ سردار غلام عباس نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1985 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے کیا تھا، وہ 2 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی تھیں۔بعدازاں 1997 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد وہ 2 مرتبہ ضلعی ناظم منتخب ہوئے تھے۔سال 2011 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور 2013 کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے اس جماعت کو بھی چھوڑ دیا تھا۔مزید یہ کہ 2016 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی جس میں وہ مئی 2018 تک رہے جس کے بعد انہوں نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ بعدازاں گزشتہ سال سردار غلام عباس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بھی اپنی راہیں الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *