Breaking News

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا! نواز شریف کا مقابلہ کرنے والا رہنماء مستعفی، پارٹی ہل کر رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارٹی کا بُرا وقت شروع یا کوئی اور وجہ؟ تحریک انصاف کے رہنما آہستہ آہستہ راہیں جدا کرنے لگ گئے۔ تحریک انصاف اب تک اپنے سیاسی مخالفین کی وکٹیں گراتی رہی ہے مگر اب حالات نے پانسہ پلٹا ہے اور تحریک انصاف کی اپنی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں۔

سرگودھا این اے 92 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر میاں نور حیات کلیا ر نے پارٹی سے استعفی دیدیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے استعفے میں نور حیات کلیار کا کہنا تھا کہ میں نے 2008 میں عمران خان کے ویژن کی وجہ سے پارٹی جوائن کی اور 2013 میں نواز شریف کے مقابلے میں بھرپور الیکشن لڑا۔ تاہم 2018 میں مجھے ٹکٹ دینے کی بجائے لوٹے امیدواروں کو ٹکٹ دی گئی جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مجھے اور میرے خاندان کو عمران خان سے بہت سی امیدیں تھیں کہ وہ پاکستان کو کرپشن فری بنائیں گے،جہاں لوگوں کو انصاف ملے گا اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔مگر حکومت کے تین سال گزر جانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ تحریک انصاف تبدیلی نہیں لاسکی اور کرپشن تین گنا بڑھ گئی ہے۔جس کے باعث میں اپنی فیملی کے ہمراہ تحریک انصاف سے استعفی دے رہا ہوں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کا پشاور میں قیام طویل ہو گیا ہے جس پر ان کی مخالف جماعتوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پشاور میں قیام عمران خان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بنی گلہ میں چار سو کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلیے خالی ہے مالک مکان پشاور منتقل ہوچکا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *