Breaking News

عمران خان میرا کپتان بھی ہے اور دوست بھی ، اس لیے یہ کام تو کبھی نہیں ہو گا ۔۔۔۔۔ جہانگیر ترین نے قصہ ہی ختم کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے معاملے کی وضاحت کردی ہے، اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے سابق وزیر اعظم عمران خاں کا ساتھ  دیا، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، میرا دامن صاف ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہوں ۔ دوسری جانب مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی آزاد حیثیت میں سیٹ جیت کر تحریک انصاف کا حصہ بننے والے ممبر صوبائی اسمبلی خرم لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے نہیں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، ہمارے ساتھ صوبائی وزرا سمیت 30سے 35 اراکین اسمبلی ہیں۔ایم پی اے خرم لغاری نے مزید کہا کہ ہم آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر جیت چکے ہیں، جہانگیر ترین کا ساتھ دینے پر ہم سے کوئی نہیں پوچھ  سکتا، ہم ان کے ہر فیصلے سے اتفاق کریں گے، ان کے فیصلوں کے مطابق چلیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ہمیں پارٹی میں لیکر آئے تھے، سوال و جواب ان سے ہوتے ہیں جنہوں نے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑا ہو، ہم آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *