Breaking News

میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن روک دی گئی !!! یہ کون ہیں اور انکی پنشن کیوں روکی گئی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میجر (ر) عادل راجہ کو ریاستی اداروں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔ جی ایچ کیو اے جی برانچ نے ان کی پنشن کا 50 فیصد حصہ فوری طور پر روک دیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے صحافی اسد علی طور نے نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ عادل راجہ کی 50 فیصد پنشن کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔اس حوالے سے خود عادل راجہ نے ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ سچ بولنے کی قیمت دینا پڑتی ہے جو میں دے رہا ہوں۔ مگر گواہ رہنا اے لوگوں کہ میں بکا نہیں، جھکا نہیں اور ڈرا نہیں۔ اللہ مالک ہے۔میجر ریٹائرڈ عادل راجہ نے یہ بھی کہا کہ پاک سرزمین کی سالمیت کی خاطر ایسی ایک تو کیا ہزاروں پنشنز قربان۔ دوسری جانب اے آر وائی کے اینکر چوہدری غلام حسین نے ٹی وی شو میں دعویٰ کیا تھا کہ جنرل باجوہ نے انہیں دو دیگر افراد کی موجودگی میں بتایا ہے کہ سی پیک کے تحت ہونے والی 19 ارب ڈالرز کی چائنیز سرمایہ کاری میں سے نون لیگ کے دور میں وفاق اور پنجاب کی سطح پر 9 ارب ڈالرز کی کرپشن ہوئی۔دی نیوز کے صحافی انصار عباسی نے بھی دفاعی ذرائع سے رابطہ کرکے ان سے موقف معلوم کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک ذریعہ، جو آرمی چیف سے قریب ہیں، نے جنرل باجوہ کے حوالے سے بتایا کہ ’’بکواس ہے، یہ سب بکواس ہے۔‘‘خیال رہے کہ اے آر وائی کے اینکر نے اپنے تازہ ترین ٹی وی شو میں دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے انہیں دو دیگر افراد کی موجودگی میں بتایا ہے کہ سی پیک کے تحت ہونے والی 19 ارب ڈالرز کی چائنیز سرمایہ کاری میں سے نون لیگ کے دور میں وفاق اور پنجاب کی سطح پر 9 ارب ڈالرز کی کرپشن ہوئی۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.