Breaking News

دوسروں کی وکٹیں اڑانے والی پیپلز پارٹی کی اپنی وکٹ اڑ گئی،پی پی پی میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست میں ایک بڑی بات کی جاتی ہے کہ ” ایک زرداری سب پہ بھاری” اور حقیقت میں آصف علی زرداری کو سیاست کا گرو کہا جاتا ہے وہ جب چاہے مخالف کو چت کر دیتا ہے لیکن اپنی مخالفین کو ناکوں چنے چبوانے والے آصف علی زرادری کی اپنی بڑی وکٹ گر گئی ہے۔

پیپلز پارٹی مارچ کے نتائج سامنے آنے لگے سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موھل عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موھل نے بطور ڈویڑنل نائب صدر پیپلز پارٹی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔سوشل میڈیا پیغام میں آصف منظور موھل نے مرکزی رہنما عبدالقادر شاہین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جتنا نقصان عبدالقادر شاہین نے پہنچایا شاید ہی کسی نے پہنچایا ہو۔ عبدالقادر شاہین پیپلز پارٹی میں وسیم اکرم پلس بن چکا ہے،عبدالقادر شاہین نے تمام ضلعی عہدے شہر بہاولنگر میں اپنے پیاروں کو بانٹ رکھے ہیں۔ ضلع کی چار تحصیلوں کے متحرک افراد کو نظر انداز کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایکشن لیں۔ اگر یہ ہی حال رہا تو میں بھی پارٹی کو خیرآباد کہے دوں گاـ دوسری جانب حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفے کی کاپی وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کر سکتاہوں ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو کام سے روک دیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *