Breaking News

شہباز حکومت کو پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین رہنما مستعفی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت بنے ہوئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن اختلافات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہر جماعت اپنا حسہ مانگ رہی ہے جب کہ ایم کیو ایم بھی نالاں ہے جس سے حکومت پریشانی کا شکار ہے۔

اب ‘حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفے کی کاپی وزیر اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حنیف عباسی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کر سکتا ہوں ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو کام سے روک دیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرعلیم خان نے سماءنیوز خریدنے کے بعد اب سلک بینک خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق علیم خان سلک بینک کے اکثریتی حصص خریدنے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے ڈپٹی جنرل منیجر پاکستان سٹاک ایکسچینج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور صدر سلک بینک کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔اس مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ علیم خان کی ملکیت ’پارک ویو انکلیو‘ سلک بینک کے 51فیصد شیئرز خریدنا چاہتی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکثریتی حصص خریدنے کے بعد پارک ویو انکلیو سلک بینک کو براہ راست یااپنی ذیلی کمپنی سپیشل پرپس وہیکل کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *