Breaking News

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خاں کے بارے میں کافی عرصے سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ بننے یعنی تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں تاہم دونوں جانب سے اس کی تردید ہی کی جاتی رہی ہے۔

تاہم معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے چوہدری نثار علی خان سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سرگرم ہو گئے ہیں۔دوستوں کو بُلا کر مشاورت بھی شروع کر دی ہے جبکہ وہ اپنے حلقے میں چھوٹے چھوٹے سیاسی اجتماع بھی کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں ہارون الرشید نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کو یہ ادراک ہو گیا ہے کہ اُن کا بہت سارا وقت رائیگاں رہا ہے۔ وہ اس مخمصے میں تھے کہ اگر میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہوں تو کیا ہو گا؟ ہارون الرشید نے کہا کہ چوہدری نثا سوچتے تھے کہ اُن کا مسلم لیگ ن سے ایک تعلق رہا ہے تاہم اب سارے اشارے یہی ہیں کہ چوہدری نثار علی خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے لیکن اُن کی شمولیت الیکشن کے قریب ہو گی اور اُس کی وجہ اُن کا ایک تجزیہ ہے جس سے میں نے نتیجہ اخذ کیا، اُن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف والا آپشن نہیں ہو سکتا۔ یعنی اُن کا تعلق صرف اور صرف شہباز شریف سے ہے ، مریم نواز کے ساتھ اُن کا گزارہ نہیں ہو سکتا جبکہ پرویز رشید نے بھی انہیں ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔ یہ سارے لوگ اُن کے مخالف ہیں، وہ شہباز شریف کے ساتھ چل سکتے تھے، لیکن شہباز شریف کو تو اُن کا اپنا خاندان قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، وہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے بھی نہیں گئے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *