Breaking News

زرداری اینڈ کمپنی کا کھیل ختم:اعتزاز احسن بھی عمران خاں کو پیارے ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا شمار پاکستان کے نامور سیاستدانوں اور قانون دانوں میں ہوتا ہے۔ وہ کافی عرصے سے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں بھی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنمااعتزازاحسن نے عمران خان کو نواز شریف سے بہتر وزیراعظم قرار دیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے سیٹ کیا جبکہ اتحاد میں شریک میں تمام جماعتوں کا فیصلہ مسلم لیگ (ن)کرنا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق گورنر محمد زبیر جا کر آرمی چیف سے ملاقاتیں کرتے ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر سفارت کاری شروع کر دیتے ہیں، اسی طرح گوجرانوالہ جلسے میں تقریر پر کسی کواعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن جب ناکام ہوتے ہیں توآپ پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سال میں ایک مرتبہ بھی ہسپتال نہیں گئے، نواز شریف کو بظاہر کوئی بیماری نظر نہیں آ رہی، وہ آج سے 20 برس پہلے بھی معاہدہ کرکے چلے گئے تھے ،یہ جیلوں میں نہیں رہ سکتے۔  دوسری جانب پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پرصوبائی حکومت نے وزرا کا سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز”کے مطابق صوبائی وزیرعطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیروں پر سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، وزراء اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے،لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام صوبائی وزراء نے سرکاری پٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *