Breaking News

آپ کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا : عمران خان کو اوپر سے پیغام مل گیا ، لانگ مارچ اور جلسے ٹھنڈے پڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں غداری کا مقدمہ بنا کر مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ‘کیا نواز شریف اور آصف زرداری مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟زرداری کو پیسے کی بیماری ہے۔

زرداری جب پیسہ دیکھتا ہے اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں‘میرے خلاف سازش میں امریکا کے ساتھ اسرائیل اور بھارت بھی شامل ہیں ‘وہ جمعہ کو بونیر میں جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔خطاب شروع ہوتے ہی کارکنوں نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے تو اس پر پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ جیسے ہی تقریر شروع کرتا ہوں، ڈیزل کے نعرے شروع ہو جاتے ہیں، فضل الرحمان سوچو اللہ نے تمہیں اتنی ذلت کیوں دی، یہ دین کے نام پر سیاست کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت آنے پر بھارتی میڈیا میں ایسے خوشیاں منائی گئیں جیسے شہباز شریف نہیں شہباز سنگھ تھا. انہوں نے سمجھا جیسے ان کی اپنی حکومت آگئی ہو‘ان کے دوماہ میں آٹے ‘گھی اورپٹرول کی قیمت ہمارے ساڑھے تین سالہ دورسے زیادہ بڑھی ‘ان میں اورہم میں فرق یہ ہے کہ ان کی تمام جائیدادیں، بچے باہر ہیں .ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے‘ہماری حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو بچایا‘ عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز سے پوچھنا چاہتا ہوں۔نیوٹرل ہونا اچھی بات ہے لیکن ملک کی سالمیت بھی ضروری ہے‘ہم دوبارہ نکلیں گے ‘ہمیں کہا گیا ہے کہ تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *