Breaking News

چیئرمین نیب جاوید اقبال جانے سے پہلے کیا کام کر گئے؟ ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال چند یوم قبل اپنی مدت معیاد ختم ہونے پر چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے وہ کافی عرصہ تک چیئرمین نیب کے عہدے پر براجمان رہے ۔ روزنامہ جنگ میں نعمان وہاب کی خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے ۔

کہ عہدے سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے ان کی جیب سے نکالے جانے والے 9؍ ارب روپے سوسائٹی کے مالک پر معاف کر دیے ہیں۔ اپنے عہدے کے آخری دن جاوید اقبال نے ایڈن ہاؤسنگ کے مالک کو 9؍ ارب روپے کا ریلیف دیا جبکہ متاثرین گزشتہ ایک دہائی سے اپنا کیس لڑ رہے تھے۔ جمعرات کو نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے ایڈن ہاؤسنگ کے مالک کے ساتھ25؍ ارب روپے کے بجائے 16؍ ارب روپے کی پلی بارگین کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل ہونے والی سماعت میں نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ چیئرمین نیب نے ایڈن ہائوسنگ کے متاثرین کی درخواست قبول کرتے ہوئے ملزم مالک کو ہدایت کی تھی کہ 25؍ ارب روپے کی پلی بارگین کو حتمی شکل دی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کیس کے شریک ملزمان میں مرحوم ڈاکٹر محمد امجد، ان کا بیٹا مرتضیٰ (جو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد ہیں) اور مصطفیٰ اور اہلیہ انجم شامل تھے۔ گزشتہ سماعت میں اسپیشل پراسیکوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے عدالت کو بتایا تھا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی متاثرین کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی جس میں متاثرین کا موقف تھا کہ ملزم کی جانب سے پلی بارگین کی رقم ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے ناکافی ہے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.