Breaking News

سر منڈواتے ہی اولے پڑے۔۔۔پیپلز پارٹی نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دینے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک خبر کے مطابق بین الاقوامی جریدے دی اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، سابق وزیر اعظم اپنی دھمکیوں سے حکومت کی توجہ اہم امور سے ہٹا رہے ہیں۔اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت دہائیوں سے بدنظمی کا شکار ہے۔

قرضے لے کر ایسے منصوبے بنائے کہ جن سے فائدہ کم مل رہا ہے، جبکہ یوکرین تنازع اور کورونا سے معیشت مزید چیلنجز کا شکار ہوئی، پاکستان کو بجٹ اور عالمی ادائیگیوں کے خسارے کا سامنا ہے۔بین الاقوامی جریدے کے مطابق شہباز حکومت معاشی فیصلوں کے حوالے سے فیصلہ کن دکھ رہی ہے، تاہم پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی صورت میں معاشی اصلاحاتی عمل کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔اکنامسٹ نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوتے ہیں تو آئی ایم ایف بھی ایک ایسی حکومت کو سنجیدہ نہیں لے گا جو چند ہفتوں کی مہمان ہو۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے آج اتوار کو عمران خان کے بیانات کے خلاف پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عقل صرف ان کے پاس ہے، وہ نہیں تو ملک بھی نہیں، عمران خان سمجھتے ہیں جو ان کیساتھ ہیں وہ ٹھیک، باقی سب دشمن ہیں۔ پیپلزپارٹی نے مشکلات برداشت کیں لیکن پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، عمران خان کے بیانات کیخلاف اتوار کو پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ مہنگائی کاعلاج ٹارگٹڈ سبسڈی ہے، امرا زیادہ پٹرول استعمال کر رہے ہیں، تیل پر ایسی سبسڈی ممکن نہیں جو امرا کو دی جائے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *