Breaking News

کپتان کا تگڑا یارکر ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاسی ماحول گرمی کی شدت کے ساتھ ہی تیزی سے گرم ہوتا جا رہا ہے ۔ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ میں پہلا بڑا دھچکا لگا ہے جب معروف ترین سیاسی شیخصیت زرداری اینڈ کمپنی سے الگ ہو کر تبدیلی والوں کے ساتھ جا ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سے سابق سینیٹر اور ایم این اے محمد علی بروہی نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جس میں سابق سینیٹر اور ایم این اے پی پی رہنماء محمد علی بروہی نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی پی پی وڈیروں کی جماعت ہے ، اس لیے عمران خان کے نظریے کو دیکھ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں ، ہم سب کو سابق وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وفاقی حکومت نے سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے کی حکمت عملی بنائی تھی ۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک سے لوگ نکلیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور میری ناراضگی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ، کارکنوں سے کہوں گا ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں ، حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچے بھی نہ کیوں کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *