Breaking News

لانگ مارچ کی ناکامی کا دوسرا شکار،عمران خان نےسابق وفاقی وزیراوراہم ترین شخصیت کوعہدے سے ہٹادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام لانگ مارچ کیا گیا تھا جس میں پنجاب میں سے خاطر خواہ لوگ نہیں نکلے تھے جس پر تحریک انصاف کے اجلاس میں سخت فیصلے کئے تھے۔ لانگ مارچ کی ناکامی کا دوسرا شکار پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر بن گئے ہیں۔

دوسرا شکار خسرو بختیار بن گئے ہیں جنہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کر دی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو شفقت محمود کی جگہ صدر وسطی پنجاب لگایا گیا ہے۔سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی شمالی پنجاب جبکہ عون عباس بپی خسرو بختیار کی جگہ جنوبی پنجاب کے صدر مقرر کیے گئے ہیں۔ حماد اظہر وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہوں گے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوادیا ہے۔ شفقت محمود کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب کے معاملات سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان لانگ مارچ میں بندے نہ لانے اور مریدکے سے ہی واپس آجانے پر شفقت محمود سے ناراض تھے اور ان کو معطل کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے عمران خان نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ ان پر سوشل میڈیا پر بھی تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

About Admin

Check Also

‘پی ٹی آئی نے میرے خلاف سازش کی ، شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر الزام لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.