Breaking News

پرنس سلمان غصے میں، شہباز شریف اورانکے وفد کو کھری کھری سُنا دیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آ پ روز پیسے مانگنے آجاتے ہیں ، کوئی ۔۔۔۔‘‘ پرنس سلمان غصے میں، شہباز شریف اورانکے وفد کو کھری کھری سُنا دیں….نجی ٹی وی پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف تاجر چیئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشا نے کہا ہے کہ جو مشکل فیصلے کرنے تھے۔

کچھ تو ہم نے کرلئے ہیں اور آگے چل کر کچھ اور بھی کرنا پڑیں گے لیکن میں بہت پر امید ہوں کہ دو تین ماہ میں چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔جس دن پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھی ہیںمیں اگلے دن واچ کررہا تھا جب میں سڑک پر جارہا تھا کہ ٹریفک کم تھی اس دن کے بعد تھوڑی سی ٹریفک کم ہوئی ہے لوگ غیرضروری سفر نہیں کررہے جس سے ہمارا تیل کا خرچ تھوڑا سا گھٹے گا، لوگ بہت سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔کچھ اور بھی چیزیں ایسی کرنے والی ہیں میں نے حکومت کے سینئر آفیسر، سیاستدانوں سے بات کی ہے کہ کچھ ایسی چیزیں کریں جو لوگوں کو امید بھی دیں۔ ان تمام مشکلات کے نتیجے میں آگے چل کر کوئی روشنی نظر آئے گی۔ دنیا کے سارے بڑے ایئرپورٹ نجی شعبے کے پاس ہیں۔آپ مثال کے طور پر لاہور کا ایئرپورٹ لے لیں اگر اس کو ہم پرائیوٹائز کردیتے ہیں اور یہ تین ماہ میں ہوسکتا ہے۔ اس کا جو فائدہ ہے لوگ کہیں گے کہ ایئرپورٹ پر جاتے ہیں بڑا آرام ہو گیا ہے تکلیف نہیں ہے۔ ابھی ہمارا حکومتی وفد سعودی عرب بھی گیا تھا تو پرنس سلمان نے اُن کو بھی یہی کہا ہے کہ آپ روز آجاتے ہیں  پیسے مانگنے، آپ کوئی پکا کام کیوں نہیں کرتے۔ہم آپ کے ملک کی انڈسٹری میں 30 سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *